17 اگست، 2023، 10:51 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85202284
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کے دو شہروں کو ہینڈی کرافٹ میں عالمی شہر کا درجہ دے دیا گيا

تہران(ارنا) ایران کے وزیر ثفافت و سیاحت نے کہا ہے کہ ورلڈ کرافٹ کونسل (WCC) نے ایران کے دو شہروں دزفول اور کاشان کو کپوبافی اور روایتی کپڑوں کے عالمی شہر کا درجہ دے دیا ہے۔

 سید عزت اللہ زرغامی نے سوشل میڈیا ہنڈل پر لکھا ہےکہ ورلڈ کرافٹ کونسل نے دزفول کو کپوبافی، جبکہ کاشان کو روایتی کپڑوں کے عالمی شہر کے طور پر رجسٹر کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

 اب تک ایران کے 11 شہر اور 3 دیہات دستکاری کے مختلف شعبوں میں عالمی شہر اور دیہات کے طور پر ورلڈ کرافٹ کونسل  میں رجسٹرڈ ہیں، اب دیزفل اور کاشان کی رجسٹریشن سے ایرانی دستکاری کے عالمی شہروں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .